323

صوبائی حکومت سب تحصیل دروش کو مکمل تحصیل کا درجہ دے کر دروش کے عوام جیت لئے ہیں/آل فلائنگ کوچ ڈرائیوریونین کاپریس کانفرنس

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال ) آل فلائنگ کوچ ڈرائیور ایسوسی ایشن چترال خیبر پختونخوا نے صوبائی حکومت اور وزیر اعلی پرویز خٹک کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ جنہوں نے سب تحصیل دروش کو مکمل تحصیل کا درجہ دے کر دروش کے عوام جیت لئے ہیں ۔ چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آل فلائنگ کوچ ایسو سی ایشن اسفندیار خان ، جنرل سیکرٹری فاروق علیشاہ ، یونس خان حاکم جوائنٹ سکرٹری، صدر دروش ممتاز علی جان اور راجہ محمد الطاف نے کہا ۔ کہ چترال جیسے پسماندہ علاقے میں نئے تحصیل بننے سے علاقے کے لوگوں کو بنیادی سہولیات اُن کے در پر میسر ہوں گے ۔ اور مختلف اداروں میں ملازمتوں کے مواقع بھی ملیں گے ۔ انہوں اس سلسلے میں بھر پور کوشش کرنے پر ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری بی بی فوزیہ اور فرزند دروش رضیت باللہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اور کہا ۔ کہ ان کی جدوجہد سے ایک خواب حقیقت میں بدل گیا ہے ۔ انہوں نے وزیر اعلی پرویز ختک اور منسٹر سپورٹس محمود خان سے مطالبہ کیا ۔ کہ جلد از جلد دروش کا دورہ کریں ۔ تاکہ اُن کا عظیم الشان دورہ کیا جا سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں