چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال ) آل فلائنگ کوچ ڈرائیور ایسوسی ایشن چترال خیبر پختونخوا نے صوبائی حکومت اور وزیر اعلی پرویز خٹک کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ جنہوں نے سب تحصیل دروش کو مکمل تحصیل کا درجہ دے کر دروش کے عوام جیت لئے ہیں ۔ چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آل فلائنگ کوچ ایسو سی ایشن اسفندیار خان ، جنرل سیکرٹری فاروق علیشاہ ، یونس خان حاکم جوائنٹ سکرٹری، صدر دروش ممتاز علی جان اور راجہ محمد الطاف نے کہا ۔ کہ چترال جیسے پسماندہ علاقے میں نئے تحصیل بننے سے علاقے کے لوگوں کو بنیادی سہولیات اُن کے در پر میسر