177

گلگت تا غذر چترال ایکسپریس وے اور پھنڈر 80میگاواٹ آج سے چند سال قبل تک خواب کی طرح لگتے تھے، آمنہ علی

گلگت (نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی سینئر رہنما آمنہ علی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی زاتی دلچسپی کی وجہ سے گلگت بلتستان میں شروع کئے گئے تمام نئے منصوبوں سمیت سابقہ حکومتوں کے دور کے منصوبوں کو بھی تیزی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے اور موجودہ صوبائی حکومت کے دورہ میں اب تک جتنا کام ہوا ہے وہ سابقہ تمام صوبائی حکومتوں کے دور سے زیادہ ہے ۔ اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی آنکھوں میں سید مہدی شاہ اور ٹیم نے دھول جھونکا ہے جبکہ موجودہ حکومت نے جو بھی اعلانات کئے ہیں ان پر عوای توقعات سے بھی زیادہ عمل ہوا ہے ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے دورہ غذر کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے تفصیلی دورہ غذر سے عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل ہونے میں مدد ملے گی اور ضلعی ہیڈ کوارٹر میں کھلی کچہری کے ذریعے عوام کو درپیش مشکلات سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان براہ راست آگاہ ہونگے ۔ آمنہ علی نے کہا کہ سلی پل کی تعمیر سمیت شیر قلعہ پل کی تعمیر میں تیزی موجودہ حکومت کی تریاتی منصوبوں کو جلد کمل کرنے کی ترجیحات کامنہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت تا غزر چترال ایکسپریس وے اور پھنڈر 80میگاواٹ آج سے چند سال قبل تک خواب کی طرح لگتے تھے لکن موجودہ وفاقی حکومت کی جانب سے ان دونوں منصوبوں کی منظوری پاکستان مسلم لیگ ن کی ضلع غذر کے عوام کے ساتھ محبت اور ہمدردی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ آمنہ علی نے اوصاف سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹٰ اور دیگر جماعتیں زبانی اعلانات پر یقین رکھتی ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن عملی اقدامات کے ذریعے عوامی مسائل کے حل میں دلچسپی لے رہی ہیں ۔ انہوں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیط الرحمن کے دور حکومت میں ہی ضلع غذر کیلئے اضافی نشست اور نئے ضلعے کا بھی خواب حقیقت بن جائیگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں