373

چترال فرقہ ورانہ اور قبیلوں و برادریوں میں تعصب پیدا کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا ، جو لوگ اس خیال کی پرورش کرتے ہیں ۔ وہ چترالی قوم کے لئے مخلص نہیں ؍انجینئرفضل ربی

چترال ( محکم الدین ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما انجینئر فضل ربی نے کہا ہے ۔ کہ چترال کی سرزمین پورے چترال کے باشندوں کا ہے ۔ اور یہاں صرف ایک چترالی قوم آباد ہے ۔ جسے اپنی غرض اور سیاست کیلئے ٹکروں میں بانٹنے سے احتراض کیا جانا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز گرم چشمہ کے مقام پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال فرقہ ورانہ اور قبیلوں و برادریوں میں تعصب پیدا کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔ اور جو لوگ اس خیال کی پرورش کرتے ہیں ۔ وہ چترالی قوم کے لئے مخلص نہیں ہو سکتے ۔ اور ایسے خیالات اور افکار کو ترک کیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کی ترقی کیلئے باہمی اتحاد کی اشد ضرورت ہے ۔ اور ایک دوسرے کا احترام کیا جانا چاہیے ۔ کیونکہ کہ چترال مہذب لوگوں کا ہے ۔ اس لئے اس کی سیاست میں بھی تہذیب و شائستگی لوگوں کو صاف نظر آنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ امن چترال کا سب سے سرمایہ ہے ۔ جس کی حفاظت سب کی ذمہ داری ہے ۔ کیونکہ اسی امن کے باعث بہت سارے مسائل کے باوجود چترال کے باسی خوشحال زندگی گزار رہے ہیں ۔ انہوں نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ ہمیں اپنے ملک اور علاقے کی بہتری کیلئے سیاست ضرور کرنی چاہیے ۔ لیکن سیاست کے نام پر ایک دوسرے پر کیچڑ اُچھالنا اور ایک دوسرے کی ٹانگین کھینچنا کسی بھی طور درست نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اختلاف ہر کسی کا جمہوری حق ہے ۔ اور اپنے لئے نمایندے منتخب کرنے کیلئے کسی کو روکا نہیں جا سکتا ۔ لیکن اُس کیلئے ہمیں اخلاقیات کی حدود سے باہر نکلنے کی ضرورت نہیں ۔ انہوں نے تمام سیاسی قائدین سے اپیل کی ۔ کہ سیاسی ضابطہ اخلاق کی پابندی کی جائے ۔ اور ایک دوسرے نجی زندگی کو ٹارگٹ بنانے سے پرہیز کیا جائے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ شائستہ سیاست ہی چترال کی تعمیر میں کردار ادا کرے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں