چترال ( محکم الدین ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما انجینئر فضل ربی نے کہا ہے ۔ کہ چترال کی سرزمین پورے چترال کے باشندوں کا ہے ۔ اور یہاں صرف ایک چترالی قوم آباد ہے ۔ جسے اپنی غرض اور سیاست کیلئے ٹکروں میں بانٹنے سے احتراض کیا جانا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز گرم چشمہ کے مقام پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال فرقہ ورانہ اور قبیلوں و برادریوں میں تعصب پیدا کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔ اور جو لوگ اس خیال کی پرورش کرتے ہیں ۔ وہ چترالی قوم کے لئے مخلص نہیں ہو سکتے ۔ اور ایسے خیالات اور افکار کو ترک کیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کی ترقی کیلئے باہمی اتحاد کی اشد ضرورت ہے ۔ اور ایک دوسرے کا احترام کیا جانا چاہیے ۔ کیونکہ کہ چترال مہذب لوگوں کا ہے ۔ اس لئے اس کی سیاست میں بھی تہذیب و شائستگی لوگوں کو صاف نظر آنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ امن چترال کا سب سے سرمایہ ہے ۔