233

مستوج شندوراوربونی بروغل روڈکی فوری مرمت کیلئے رقم مختص، مختلف سکولوں کی اپگریڈیشن کی بھی منظوری؍ایم پی اے سیدسردارحسین شاہ

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال نیوز)چترال سے ممبرصوبائی اسمبلی مستوج سید سردارحسین شاہ نے بدھ کے روزوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک سے ملاقات کی ۔ملاقات میں دوسرے امورکے علاوہ مستوج ضلعے کی بحالی کے سلسلے میں تفصیلی گفتگوہوئی ۔انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہاکہ سب ڈویژن مستوج کے ضلع کی بحالی کے لئے انتہائی سنجیدہ ہے اوربہت جلدچترال آکراس کااعلان بھی کریں گے ۔ایم پی اے سردارحسین شاہ نے کہاکہ ملاقا ت میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے مستوج شندوراوربونی بروغل روڈکی فوری مرمت کیلئے رقم مختص کرنے کی یقین دہانی کی ہے ۔جبکہ موقع پر 10ملین روپے جاری کرنے کی ہدایت کی اورساتھ مختلف سکولوں کی اپگریڈیشن کی بھی منظوری دی جن میں کھوت اوربریب کے ہائی سکولوں کوہائیرسیکنڈری کادرجہ دینے کے ساتھ چھ پرائمری سکولوں کومڈل کادرجہ دیاہے ۔ایم پی اے نے مزیدبتایاکہ وزیراعلیٰ نے گولین گول بجلی گھرسے بجلی لے سب ڈویژن مستوج کے لئے پیڈوصارفین کوبجلی دینے کی بھی بات کی ہے ۔وزیراعلیٰ نے مختلف علاقوں میں سٹرکوں کی توسیع کیلئے لئے گئے زمینوں کے ملکان کوفوری ادائیگی کابھی سختی سے ہدایت کی۔جن میں تورکہو،موڑکہواوربونی کے علاقے سرفہرست ہے ۔انہوں نے بتایاکہ وزیراعلیٰ کے ساتھ تفصیلی نشست ہوئی جس میں چترال کے دیگرمسائل بھی زیرغورآئے جبکہ وزیراعلیٰ پرویزخٹک اگلے مہینے سب ڈویژن مستوج کے ہیڈکواٹربونی کادورہ کرنے کی یقین دہانی کی ہے جہاں مستوج ضلع کی بحالی کابھی اعلان کریگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں