192

غیرمعیاری چیپس برآمدکرکے فیکٹری کوسیل؍ال میں غیرمعیاری سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی؍رحسانہ جبین

چترال (ڈیلی چترال نیوز)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال رحسانہ جبین چترال بازارچیکنگ کے دوران چترال بائی پاس روڈ میں واقع چیپس فیکٹری میں چھاپہ مارکرغیرمعیاری چیپس برآمدکرکے فیکٹری کوسیل کردیا۔تفصیل کے مطابق سیدنواب ولدمحمددین سکنہ مہمندایجنسی چترال بائی پاس روڈ میں لوکل چیپس فیکٹری سے غیرمعیاری چیپس سپلائی کررہے تھے باربارہدایت کے باوجودبازنہ آنے پر فیکٹری کوسیل کرکے تمام غیرمعیاری میٹریل اپنے قبضے میں لے کر ملزم سیدنواب ولدمحمددین سکنہ مہمندایجنسی کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کی ہے ۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال رحسانہ جبین چترال نے کہاکہ چترال میں غیرمعیاری سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اورانہیں چترال میں کاروبارکرنے کی اجازات نہیں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں