چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال ) ضلعی انتظامیہ چترال کے زیر انتظام ہفتہ صفائی کا آغاز پروگرام کے مطابق جمعرات کے روز کردیا گیا ۔ اس حوالے سے ایک تقریب پی آئی اے چوک چترال میں منعقد ہوئی ۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد علی سودھرنے کہا ۔ کہ ہفتہ صفائی تو صرف لوگوں کو احساس دلانے کیلئے منایا جا رہا ہے ۔ جب اسلام میں صفائی ایمان کا حصہ ہے ۔ تو ہفتہء صفائی چی معنی دارد ۔ ہمیں صرف ایک ہفتہ یا مہینہ نہیں بلکہ ہمیشہ اپنا گھروں گلی کوچوں ، بازاروں اور اطراف کے ماحول کو صاف رکھنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ صفائی کسی پار ٹی یا سرکار کا کام نہیں ہے ۔ یہ ہر اُس بندے کاکام ہے جو اس معاشرے میں رہتا ہے ۔ اس لئے چترال کے لوگ خصوصا نوجوان اگر اس میں تعاون کریں گے ۔ تو چترال کو ملک کا صاف ترین ضلع بنائیں گے ۔ کیونکہ چترال میں بڑی تعداد میں سیاح آتے ہیں ۔ اور ہمیں اُن کے سامنے چترال کو ایک صاف و شفاف شہر اور ضلع