257

پاک آرمی کے زیر انتظام نیشنل جیپ ریلی 2017 کا قافلہ شندور کے راستے گلگت اور اسلام آباد روانہ

چترال ( نمائندہ مشرق نیوز ) پاک آرمی کے زیر انتظام نیشنل جیپ ریلی 2017 کا قافلہ جمعہ کے روز شندور کے راستے گلگت اور اسلام آباد روانہ ہوا ۔ ریلی میں چترال اور ملاکنڈ ڈویژن کی بیس گاڑیاں شامل ہیں ۔ ریلی کی رخصتی چترال پولو گراؤنڈ سے کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کر معین الدین نے ریلی کے قائد شہزادہ رضاء الملک کی جیپ چلا کر کی ۔ اس موقع پر ایک شاندار پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کے علاوہ ایم پی اے چترال سلیم خان ، ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد علی سودھراسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم ، صدر پولو ایسو سی ایشن شہزادہ سکندرالملک اور کیٹن ( ر ) شہزادہ سراج الملک کے علاوہ بڑی تعداد میں مختلف اداروں کے افراد سکولوں کے بچے اور تماشائی موجود تھے ۔ ریلی کی روانگی سے پہلے نمائشی پولو میچ ہوا ۔ جس میں چترال ریڈ اور چترال اورنج ٹیموں کے مابین سنسنی خیز مقابلہ ہوا ۔ تاہم کوئی بھی ٹیم میچ نہ جیت سکی ۔ اس موقع پر چترال سکاؤٹس میوزیکل ٹیم اور بینڈ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ جس سے تماشائی بہت محظوط ہوئے ۔ جبکہ سکول کے بچوں نے ملی نغمے پیش کئے ۔ کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے ریلی سے خطاب کیا ۔ اور کہا ۔ کہ پاک فوج اور سیکیورٹی کے دیگر داروں نے ملک کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں ۔ اور اُن کی قربانیوں کے نتیجے میں آج ملک میں امن قائم ہے ۔ جبکہ چند سال پیشتر دہشت گردوں لوگوں کی زندگی اجیرن کر دی تھی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ دُشمن کے مقابلے میں ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔ تاکہ دُشمن اپنے مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ معاشی استحکام ، اور خوشحالی تب ہی آسکتی ہے ۔ جب ملک میں امن و آشتی ہو ۔ اور آج کی یہ ریلی پوری دُنیا کو یہ بتانے نکالی جا رہی ہے ۔ کہ پاکستان میں مکمل طور پر امن ہے ۔ اور دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے ۔ کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس اور دیگر مہمان بعد آزان ریلی میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملے اور اُنہیں چترال سکاؤٹس کی طرف سے کیپ پہنائے ۔ اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر پیراگلائڈنگ ، میوزیکل شو ، اور ملی نغمہ پیش کرنے والی بچیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔ اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے ۔ جس سے چترال کی فضا گونج اُٹھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں