چترال ( نمائندہ مشرق نیوز ) پاک آرمی کے زیر انتظام نیشنل جیپ ریلی 2017 کا قافلہ جمعہ کے روز شندور کے راستے گلگت اور اسلام آباد روانہ ہوا ۔ ریلی میں چترال اور ملاکنڈ ڈویژن کی بیس گاڑیاں شامل ہیں ۔ ریلی کی رخصتی چترال پولو گراؤنڈ سے کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کر معین الدین نے ریلی کے قائد شہزادہ رضاء الملک کی جیپ چلا کر کی ۔ اس موقع پر ایک شاندار پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کے علاوہ ایم پی اے چترال سلیم خان ، ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد علی سودھراسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم ، صدر پولو ایسو سی ایشن شہزادہ سکندرالملک اور کیٹن ( ر ) شہزادہ سراج الملک کے علاوہ بڑی تعداد میں مختلف اداروں کے افراد سکولوں کے بچے اور تماشائی موجود تھے ۔ ریلی کی