222

ایون ویلی میں پی پی پی دفتر اور شہید بے نظیر بھٹو لائبریری کا افتتاحی تقریب

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال) جمعہ 20اکتوبر کو ایون ویلی میں پی پی پی دفتر اور شہید بے نظیر بھٹو لائبریری کا افتتاحی تقریب ہوا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چترال سے صوبائی اسمبلی کے ممبر ایم پی اے سلیم خان نے کہا کہ پی پی پی غریبوں کی پارٹی ہے اور پی پی پی نے ایون ویلی کے لئے جو بھی ترقیاتی کام کیے ہیں وہ کسی سے پویشدہ نہیں جسمیں مڈل سکول،ہائی سیکنڈری سکول،پرائمری سکول ،واٹر سپلائی سکیم،بمبوریت میں کالاش برادری کے لئے ہاسٹل وغیرہ شامل ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پی پی پی ہمیشہ غریبوں کی پارٹی رہی ہے اور غریبوں کے حقوق کے لئے ہر فورم پر بات کرتی آئی ہے،اور آئیندہ بھی بات کرتی رہی گی۔ایم پی اے سلیم خان نے کہا کہ آئیندہ الیکشن میں بھی پی پی پی بھرپور طریقے سے کامیابی حاصل کریگی اور تینوں سیٹیں جیت کر چترال کی مزید خدمت کے ساتھ غریبوں کے حقوق کے لئے جنگ لڑی گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل ربی نے کہا کہ پی پی پی میری خاندانی پارٹی ہے میرے لیے کوئی نئی پارٹی نہیں جو محبت اور عزت مجھے پی پی پی کے ورکروں نے دی میں اسے کھبی فراموش نہیں کرونگا۔اُنہوں نے کہا کہ کاش میں پارٹی میں پہلے ہی آتا اور میں اپنی خدمات پی پی پی کے لئے پیش کرتا ہوں ،تمام جیالوں کے ساتھ ملکر پی پی پی کے لئے ٹھیک ٹھاک کام کرونگا اور پی پی پی چترال میں 1988کی طرح مضبوط ہوگی۔تقریب میں ضلعی رہنما عالم زیب ایڈوکیٹ،انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل اور جیالوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں