178

عام انتخابات سے قبل پاکستان واپس آجاؤں گا، پرویز مشرف

سابق صدر پرویز مشرف نے گزشتہ روز اے پی ایم ایل سندھ ساؤتھ ریجن کے تحت زینت اسکوائر ایف سی ایریا لیاقت آباد میں پارٹی کے ضلع وسطی کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو اس وقت تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے، عام انتخابات سے قبل پاکستان واپس آ جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان لوٹنے والوں ، چوروں اور لٹیروں کو ملکی سیاست سے نکال دیں گے۔ ضلع وسطی میں جلسے کے علاوہ کراچی کے تمام علاقوں میں جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔اس موقع پر ایم کیو ایم، پی ایس پی، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی، مسلم لیگ (فنکشنل) سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے ایک ہزار سے زائد کارکنوں نے اے پی ایم ایل میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اے پی ایم ایل ساؤتھ ریجن کے صدر احمد حسین نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے دفتر کا افتتاح کیا۔پرویز مشرف نے کہا کہ آج مجھے بڑی خوشی ہوئی ہے کہ ضلع وسطی میں اے پی ایم ایل کا دفتر کھلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی ایک صوبے تک محدود نہیں بلکہ ایک قومی جماعت ہے۔ آج ہم نے ضلع وسطی میں سیاسی سفر کا آغاز کیا ہے۔ میں ملک سے باہر ہوں لیکن جلد آپ کے درمیان ہوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں