چترال (نمائندہ ڈیلی چترال نیوز) نیشنل بنک آف پاکستان کے صدر سعید احمد نے کہا ہے کہ چترال میں نیشنل بنک کی اسلامی بنکاری کی شاخ کھل جانے سے یہاں موجود سیاحت، زراعت، معدنیاتی ذخائر سے استفادہ اور سنٹرل ایشیاء کے ساتھ تجارت میں ترقی کو دینے میں اسلامی بنکاری کے مصنوعات کو استعمال میں لانے سے علاقے میں مجموعی طور پر خوشحالی آئے گی اورروزگار کے بہت ذیادہ مواقع پیدا ہوں گے کیونکہ معاشی سرگرمیوں میں وہ لوگ بھی پوری طرح شریک ہوں گے جوکہ روایتی بنکاری سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہتے تھے۔ پیر کے روز چترال میں نیشنل بنک آف پاکستان کے اعتماد اسلامک بنکنگ کی چترال برانچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں اسلامک بنکاری کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے جوکہ سود سے پاک اور احکام شریعت کے تحت تجارتی اصولوں پر معاملات طے پاجاتے ہیں جس میں ڈپازٹ اور سرمایہ کاری دونوں کے لئے معروف طریقے استعمال ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ ان کا وطن واپسی کا مقصد ہی اسلامی بنکنگ کی ترقی دینا تھا اور اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی ڈپٹی گورنر شپ کے دوران انہوں نے اسلامی شریعہ کے ماہریں کی مدد سے اس سلسلے میں بہت سارا ہوم ورک کرلیا تھا جسے اب روبہ عمل لایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چترال کی اسلامی بنکاری شاخ میں مقامی افراد ہی کو ملازمت میں رکھ لئے جائیں گے۔ اس سے قبل اسلامک بنکنگ کے خیبر پختونخوا کے ریجنل ہیڈ صائمہ رحیم نے کہاکہ فاٹا سمیت اس صوبے میں اب تک 31اسلامی بنکاری شاخیں کھل چکے ہیں اور چترال میں عوام اور بزنس کمیونٹی کی اسلامی