416

سلیم خان کی خدمات نا قابل فراموش ہیں،اگلے الیکشن میں کامیابی پیپلز پارٹی کی ہوگی/یوتھ کونسلر فہیم اللہ

دروش(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل دروش کے سرگرم کارکن اور یوتھ کونسلر فہیم اللہ فہمی نے پارٹی ایم پی اے سلیم خان پرتنقید کرنے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ محسن چترال سلیم خان ایم پی اے کے خلاف بولنے والے تھوڑا صبر سے کام لیں انہیں انکے جھوٹے الزامات کا جواب 2018 کے الیکشن کے دن مل جائیگا۔اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے صوبائی حکمران جماعت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے آپ لوگوں کی حکومت عوام دیکھ لی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سلیم خان نے چترال کی خدمت کی ہے جسکا ثبوت یہ ہے کہ عوام نے انہیں دو مرتبہ صوبائی اسمبلی کا ممبرمنتخب کر لیا ہے۔ انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی والوں کے الزامات کے حوالے سے کہا کہ سرخ ٹوپی والوں کی سیاست بابا کے گھر تک محدود ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست صرف بیان بازی اور کردار کشی سے نہیں ہوتی بلکہ اسکے لئے عوام کی حمایت درکار ہوتی ہے اور اگر ہم نے بیان بازی شروع کی تو پھر روکنے والا کوئی نہیں ہوگا ۔ فہیم اللہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد جس نے ہمیشہ عوامی سیاست کی ہے اور عوام کی خدمت کی ہے اور انہی خدمات کی بدولت انشاء اللہ آنیوالے الیکشن میں پیپلز پارٹی ایک بار پھر بازی لے جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ سلیم خان کی خدمات ڈھکی چھپی نہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں