چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) پاکستان بیت المال نے چترال میں خواتین کے لئے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی ) میں تربیت حاصل کرنے کے لئے ٹریننگ سنٹر میں جدید سہولیات فراہم کی جس میں سینکڑوں خواتین ایک سال اور چھ ماہ کی دورانیے کی تربیت حاصل کررہی ہیں جوکہ اس پسماندہ ضلعے میں خواتین کو وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ فنی تعلیم کی فراہمی میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے۔ چترال سے قومی اسمبلی کے رکن شہزادہ افتخار الدین نے سنٹر میں یونیورسل سروسز فنڈ کی مالی معاونت سے قائم ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا اور خواتین کو آئی سی ٹی میں دی جانے والی سہولیات اور تربیت پر اطمینان کا اظہارکیا جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے معززیں شہر کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر پاکستان بیت المال کے ڈسٹرکٹ افیسر محمد یونس نے بتایاکہ 1995ء سے پاکستان بیت المال اس ضلعے میں نادار بچوں اور بچیوں کو مفت تعلیم دیتے ہوئے مفت یونیفارم، کتاب اور وظائف دے رہی ہے جبکہ2005ء میں ادارے کے دستکاری سنٹر سے 1238خواتین مختلف ٹریڈوں میں تعلیم اور ہنر حاصل کرکے روزگار حاصل کرتے ہوئے پھلتے پھولتے معاشرے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئی سی ٹی پراجیکٹ وفاقی