54

تریچ میر ڈرائیور یونین ضلع چترال کے انتخابات مکمل،صابر احمد صابر صدرمنتخب

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال ) تریچ میر ڈرائیور یونین ضلع چترال کے انتخابات مکمل ہو گئے ۔ نتائج کے مطابق صابر احمد صابر صدر ، حاجی محمد یوسف چیرمین ، مولانا ہدایت الرحمن سرپرست اعلیٰ ، (ر) صوبیدار زاہد خالق سنیئر نائب صدر ، جاوید شیشی کوہ نائب صدر جونئیر ، احمد سید لالہ سنیئر نائب صدر دروش ، فضل ناصر کاری جنرل سیکرٹری ، شفیق الرحمن نائب صدر چترال ، محبوب لال ایون سیکٹری چندہ کشی ، حاجی محمد رحیم سیکرٹری اطلاعات ، پرویز خان فنانس سیکرٹری ، غلام مُرسلین تورکہو سنیئر نائب صدر دوئم ، مہتاب خان سنیئر نائب صدر گرم چشمہ ، خلیل الرحمن ٹرانسپورٹ سیکرٹری ، محمد وزیر خان سیکرٹری کھیل و ثقافت کامیاب قرار پائے ۔ قبل ازین گذشتہ الیکشن کی طرح ایک ووٹ ایک بیلٹ پیپر کی بنیاد پر انتخابات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ جس کے مطابق صدارت کیلئے دو پینل کے امیدوار اخلاق احمد اور صابر احمد صابر کے ما بین مقابلہ تھا ۔ لیکن بعد آزان اخلاق احمد نے اپنی کاغذات نامزدگی واپس لے لی ۔ اور صابر احمد صابر اپنے پینل سمیت واحد امیدوار کے طور پر بلامقابلا کامیاب قرار پائے۔ نو منتخب صدر صابر احمد صابر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ ڈرائیور برادری نے اُن پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ اُس کیلئے وہ چترال کی تمام ڈرائیور برادری کے شکر گزار ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ وہ ڈرائیور برادری کے مسائل حل کرنے کے سلسلے میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔ اور عوام و ڈرائیور برادری کے مابین قریبی تعلق ، احترام کو فروغ دینے میں کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے کہا ڈرائیور یونین کا دفتر چوبیس گھنٹے کھلا رہے گا ۔ جس میں ڈرائیور بھائیوں کی خدمت کیلئے ہمیں مستعد پائیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email