223

تریچ میر ڈرائیور یونین کے سیکرٹری اطلاعات نے سابق صدر ڈرائیور یونین چترال پر دو کروڑ روپے خرد بر کرنے کا الزام لگایا

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال ) تریچ میر ڈرائیور یونین کے سیکرٹری اطلاعات محد رحیم نے سابق صدر ڈرائیور یونین چترال ممتاز علی جان پر دو کروڑ روپے خرد بر کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ اپنے اخباری بیان میں انہوں نے کہا ۔ کہ موصوف 17سال ڈرائیور یونین کے صدر رہے ۔ اور بھاری آمدنی کے باوجود یونین کے اکاؤنٹ میں ایک پیسہ بھی موجود نہیں ہے ۔ جوکہ انتہائی افسوسناک ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ موجودہ یونین اس کرپشن کا کڑا احتساب کرے گی ۔ جس سے وہ بچ نہیں سکیں گے ۔ محمد رحیم نے کہا ۔ کہ موجودہ کابینہ کے پاس پیسے وصولی کے تمام رسیدات موجود ہیں ۔ جس کا انہوں نے بحیثیت صدر مفت کا مال سمجھ کر ہڑپ کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یونین کے ان حسابات کے پائی پائی کا حساب لیا جائے گا ۔ جس سے وہ بچ نہیں سکیں گے ،انہوں نے کہا ۔ کہ گذشتہ الیکشن میں دھاندلی کرکے صدر بن کر پھر خرد برد کی راہ ہموار کی اور رہی کسر پوری کردی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ موجودہ کابینہ ایک قابل اعتماد کابینہ ہے ۔ جو یونین کے مالی حسابات میں شفافیت پر یقین رکھتا ہے اور یونین کا پہلا کام اس کی مالی حالت کو بہتر بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یونین ضلعی انتظامیہ اور حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گا ۔ اور ڈرائیور برادری کے حقوق کیلئے جدو جہد کرتا رہے گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ڈرائیور برادری میں اتحاد اس کی بنیادی منشور میں شامل ہے ۔ اور یہی اتحاد اس کی مضوطی اور استحکام کا سبب بنے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں