چترال (ڈیلی چترال نیوز) مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم اور چترال کی معروف دینی اور سماجی شخصیت قاری فیض اللہ کی طرف سے ضلع چترال میں میٹرک کے امتحان میں نمایان پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو نقد انعام اور شیلڈ دینے کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر مہمان خصوصی تھے جس میں ضلع بھر سے ماہرین تعلیم ، سیاسی وسماجی شخصیات اوراساتذہ کی کثیر تعداد شریک ہوئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ارشاد سودھر نے معیاری تعلیم کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہاکہ قوموں کی ترقی کے لئے یہ نقطہ آغاز ہے اور معیاری تعلیم کے منزل کے حصول کے لئے حکومت اور تعلیمی اداروں کے ساتھ سول سوسائٹی کا بھی ایک کردار متعین ہے جسے ادا کرنے کی کئی صورتیں ہیں اور طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی کے ایسے سلسلے ان کا حصہ ہیں جوکہ چترال میں قاری فیض اللہ نبھارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا اور کوئی