348

چترال سے ژوپوجاتے وقت ٹویوٹاجیب زئیت کے مقام کھائی میں جاگری دوافرادجان بحق ایک زخمی

چترال ( ڈیلی چترال نیوز ) چترال سے ژوپو یارخون جانے والی ٹویوٹا جیپ نمبر PR 3818 زئیت کے مقام پر بے قابو ہوکر دریائے چترال میں جاگری جسے نتیجے میں جیپ ڈرائیور ریاض محمد ولد عظیم پناہ ،اور اُن کے والد عظیم خان ولد گلاس پناہ ساکن گزین یارخون جان بحق جبکہ حامد حسین ولدمددخان زخمی ہو گئے ۔ جان بحق ہونے والوں کی میتیں آبائی گاؤں روانہ کردی گئیں ۔ جبکہ زخمی کوڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں داخل کر دیا گیا ہے ۔ جہاں اُن کوطبی امداد دی جارہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں