208

ملازمتوں پر پابندی کے خلاف پيسکو ملازمين کا کام چهوڑ ھڑتال اور دهرنا

چترال ( نمائنده   ) پيسکو چترال کے اہلکار جمعرات کے روز اپنے مطالبات کے حق ميں ھڑتال کئے۔ اور واپڈا آفس کے سامنے دهرنا دئيے رکها ۔احتجاجی ملازمين کا کہنا تها کہ تقسيم کار کمپنيوں کے طرف سے ملازمتوں پر پابندی کے خلاف پيسکو ملازمين ہڑتال پر مجبور ہوگئے ہيں۔ انهوں نے بتايا کہ چترال پيسکو آفس ميں 13میٹر ريڈرز کی جگہ صرف پانچ اہلکار تعينات ہيں اور 24اسسٹنٹ لائين کی طرف سے ہڑتال کا اعلان کيا گيا تها جس کی پيروی کرتےCBA مين کی اسامياں خالی ہيں۔ جبکہ چترال کے بجلی صارفين کی تعداد 17ہزار سے بهی تجاوز کرگئی ہے۔ انهوں نے مذيد بتايا کہ ہائيڈرو يونين ہوئے چترال کے پيسکو ملازمين بهی کام چهوڑ کر ہڑتا ل پر ہيں۔ صرف ايمرجنسی کی صورت پر کام کريں گے۔ انهوں نے زور ديکر کہا کہ ہمارے جائز مطالبات پر غور نہيں کيا گيا تو ہڑتال و احتجاج کا سلسلہ جاری رکها جائيگا۔ اخری اطلاعات کے مطابق جمعرات کی شام تک پيسکو ملازمين ہڑتال پر تهے۔ جس کی وجہ بجلی صارفين کے کام ڻهپ ہوکر ره گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں