272

دعوۃ اکیڈمی اسلام آباد کے قیام کابنیادی مقصدمخلوق خداکودین اسلام کی طرف دعوت دیناہے؍ ڈائریکٹرجنرل سہیل حسن

چترال (ڈیلی چترال نیوز)دعوۃ اکیڈمی اسلام آباد کے قیام کابنیادی مقصدمخلوق خداکودین اسلام کی طرف دعوت دیناہے یہ بات دعوۃاکیڈمی کے ڈائریکٹرجنرل سہیل حسن نے اتوارکے روزچترال کے ادباء کے لئے منعقدہ چھ روزتربیتی پروگرام کے آخرمیں تقسیم اسنادکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے ادباء پرزوردیاکہ وہ اس اہم مشن میں اپنی تحریروں کے ذریعے اپناکرداراداکریں ۔انہوں نے اعلان کیاکہ بہت جلدچترال میں دعوۃ اکیڈمی کاعلاقائی مرکزقائم کیاجائے گا۔جس سے چترال کے قلم و قرطاس ہرمکتبہ فکرکے لوگوں بہت فائدہ ہوگا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرحبیب الرحمان عاصم نے کہاکہ قلم وقرطاس سے چترال کے ادباء کی دلچسپی اوروابستگی قابل تفریف ہے ۔دین کی اشاعت کے محبت پیراہوجائے تووقت اورزمان ومکان اس راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔چھ روزتربیتی پروگرام میں چالیس ادباء وشعراء نے شرکت کی ۔انجمن ترقی کہوارچترال کی نمائندگی کرتے ہوئے انجمن کے سابق صدرمحمدیوسف شہزادنے دعوۃ اکیڈمی کے کردارکوسراہتے ہوئے دعوۃ اکیڈمی کے علماء اوردانشوروں کے لیکچرکوبصیرت افزار،علمیت کے بھرپوراورفکرانگیزقراردیا۔اسلامی تربیتی پراگرام میں دعوۃ اکیڈمی کے تعارف ،دعوت دین اورہماری ذمہ داریاں کے موضوع پرڈاکٹرشاہدرفیع، اسلامی معاشرے کی بنیاد،اسوء حسنہ کی روشنی ،فقہ واجتہا،آغازوارتقاء،مقاصدنبوت اورتعلیم وتعلم ،مناصب اورتصورامانت کے ڈاکٹریوسف فاروقی،حقوق قرآن پرڈاکٹرطاہرمحمود،اسلام کاتصورعلم ،شریعت وطریقت ،اسلام میں تفریخ کاتصورپرڈاکٹرحبیب الرحمان عاصم،معاشرے میں دین کی ضرورت واہمیت پرڈاکٹرظہیرالدین بہرام،برصغیرمیں اردواب،اسلامی تہذیب وتمدن،اسلام اورمغرب،ادب اورادب اسلامی تناظر پرڈاکٹرسفیراختر،تدوین خدیث،حجیت حدیث پرڈاکٹرسہیل حسن،دورحاضرمیں ادباء کی ذمہ داریاں پرڈاکٹرعنایت اللہ فیضی ،اسلام اورانسانیت پر(ر)پروفیسرشمس النظرفاطمی اوردیگرنے مختلف موضوعات پر تفصیلی لیکچردی ۔ اس موقع پر انجمن ترقی کہوارشہزادہ تنورالملک نے مہمانوں کاشکریہ اداکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں