چترال (ڈیلی چترال نیوز)دعوۃ اکیڈمی اسلام آباد کے قیام کابنیادی مقصدمخلوق خداکودین اسلام کی طرف دعوت دیناہے یہ بات دعوۃاکیڈمی کے ڈائریکٹرجنرل سہیل حسن نے اتوارکے روزچترال کے ادباء کے لئے منعقدہ چھ روزتربیتی پروگرام کے آخرمیں تقسیم اسنادکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے ادباء پرزوردیاکہ وہ اس اہم مشن میں اپنی تحریروں کے ذریعے اپناکرداراداکریں ۔انہوں نے اعلان کیاکہ بہت جلدچترال میں دعوۃ اکیڈمی کاعلاقائی مرکزقائم کیاجائے گا۔جس سے چترال کے قلم و قرطاس ہرمکتبہ فکرکے لوگوں بہت فائدہ ہوگا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرحبیب الرحمان عاصم نے