چترال (نمائندہ ڈیلی چترال نیوز) جمعہ کے روز ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر نے ٹاؤن ہال میں ایک کھلی کچہری منعقد کرکے مختلف سرکاری محکمہ جا ت کے خلاف شکایات سن لی اور متعلقہ محکمہ جات کے ضلعی سربراہان کو ان شکایات ومسائل کو دور کرنے کے لئے ایک ہفتے کا ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہاکہ اس دوران شکایات کے ازالے کے لئے کام شروع کیا جائے اور شکایت کنندگان سے اس پراگریس سے بھی باخبر رکھا جائے اور کھلی کچہری ایک فعال اور مفید فورم ثابت ہو۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سید علی اکبر شاہ اور تمام وفاقی اور صوبائی محکمہ جات کے ضلعی سربراہان کی موجودگی میں منعقدہ اس کھلی کچہری میں سول سوسائٹی کے نمائندوں نے پیسکو پر شکایات کی بوچھاڑ کردی جبکہ لواری ٹنل سے ٹریفک کا باقاعدہ گزر شروع ہونے کے باوجود مسافروں او رسامان کی کرایوں میں کمی نہ ہونے کی شکایت بھی تواتر سے ہوئی ۔ اسی طرح ضلعے کے دورافتادہ علاقہ بروغل کو ضلع سے ملانے