چترال (ڈیلی چترال نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سب ڈویژن مستوج کی قیادت اور ورکروں نے 7نومبر کو بونی میں بھی جلسہ عام منعقد کرنے سے متعلق وزیر اعلیٰ پرویزخٹک سے خصوصی ملاقات کرنے کے لئے تین رہنماؤں الحاج رحمت غازی خان ، شہزادہ سکندر الملک اور عبداللطیف پر مشتمل ایک وفد بھیجنے کا فیصلہ کردیا۔ اتوار کے روز بونی میں ان تینوں رہنماؤں الحاج رحمت غازی خان ، شہزادہ سکندر الملک اور عبداللطیف کی موجودگی میں مستوج سب ڈویژن سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں سینئر ورکروں کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ اگلے ماہ کی سات تاریخ کو بونی کے مقام پرقائد تحریک عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے جلسہ عام کو منسوخ کرکے صرف چترال شہر میں