181

عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی سیکرٹیریٹ میں ایک شمولیتی تقریب،نوجوانوں کی کافی تعداد پارٹی میں شامل

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی سیکرٹیریٹ میں ایک شاندار شمولیتی تقریب ہوا۔چترال کے مختلف جگہوں سے نوجوانوں نے کافی تعداد میں عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔اور اے این پی کے لئے ہرقسم کی قربانی دینے کا عزم کیا۔تقریب کی صدارت ضلعی صدر الحاج عید الحسین نے کی۔جبکہ ضلعی جنرل سیکرٹری میر عباداللہ خان اور ٹاون ایریا کے صدر مقصود عالم لال بھی موجود تھے۔ضلعی صدر الحاج عید الحسین نے نئے شامل ہونے والے جوانوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کو سرخ ٹوپیاں پہنائی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر نے کہا کہ عوام کی نگاہیں صرف اور صرف اے این پی کی طرف ہے۔کیونکہ جب بھی اے این پی کی حکومت آتی ہے تو چترال جنت بن جاتا ہے اور ہر عوامی مسائل ترجیہی بنیاد وں پر حل کی جاتی ہے۔ضلعی جنرل سیکرٹری میر عباد اللہ خان نے کہا کہ عوامی مسائل حل کیلئے اور عوامی مسائل کو حکام بالا تک پہنچانے کیلئے ہروقت عوامی نیشنل پارٹی کا دفتر کھلاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں