215

کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین نے ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنمنٹ کا افتتاح کیا

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال) ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ٹورنمنٹ کا آغاز سکاؤٹس اسٹیڈئم چترال میں ہوگیا جسکا باضابطہ افتتاح کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین نے کیا۔اس ٹورنمنٹ میں ضلع بھر سے کرکٹ کی 34رجسٹرڈ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کرنل معین الدین نے کہا کہ کھیلوں کے میدان میں چترال کے نوجوان کسی سے پیچھے نہیں اور چترال کے کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرکے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے کہاکہ چترال ایک خوبصورت اور پر امن علاقہ ہے، چترال کے سیاحتی اور پرفضا مقامات، یہاں کی ثقافت اور کھیلوں کے میلے پوری دنیا میں مشہور ہیں اور دنیا بھر سے ہزاروں کی تعداد سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے پاکستان آرمی اور چترال سکاؤٹس کی طرف سے کھیلوں ودیگر تفریحی سرگرمیوں کے حوالے سے ہر قسم تعاون کا یقین دلایا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں