چترال (نمائندہ ڈیلی چترال نیوز) جماعت اسلامی پاکستا ن کی یوتھ ونگ جے ۔آئی یوتھ کے زیر اہتمام نوجوانوں میں کتب بینی کا ذوق وشوق پیدا کرنے کے لئے اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام احتتام پذیر ہوا جس میں اسلام کی بنیادی ارکان پر لکھی گئی کتاب “خطبات”کے بارے میں معلومات پر مبنی تحریری ٹیسٹ میں نمایان پوزیشن لینے والوں کو نقد انعامات دے دئیے گئے ۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری عبدالواسع نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے سرور الدین ساکنہ اویر کو 50ہزار روپے، دوسری پوزیشن لینے والی سمیعہ ناز کو 30ہزار روپے اور ان کے چھوٹے بھائی طارق جمیل ساکنہ کیسو کو 20ہزار روپے نقد انعامات دے دئیے۔ اس موقع پر خطاب کرنے والوں میں عبدالواسع کے علاوہ ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا جمشید احمد، اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم خان، معروف دانشور اور کالم نگار ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی، جے ۔آئی یوتھ کے صدر وجیہ الدین اور