275

مردم شماری کے عبوری نتائج کے بعد قومی اسمبلی کی نشستیں نہ بڑھانے کا اصولی فیصلہ

حکومت نے قومی اسمبلی کی 272 جنرل نشستوں کو صوبوں کے درمیان از سرنو تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا باضابطہ اعلان اسپیکر  قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے فارمولے کے تحت پنجاب سے قومی اسمبلی کی 9 نشستیں کم کی جائیں گی۔پنجاب کی نشستیں 148 سے کم ہو 141 رہ جائے گی، خواتین کی مخصوص نشستیں بھی 35 سے کم ہو کر 33 رہ جائیں گی اور یوں صوبے کی کُل 9 نشستیں کم ہوں گی۔نشستوں کی از سر نو تقسیم کے فارمولے کے تحت خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستیں 35 سے بڑھ کر 39 ہو جائیں گی، مخصوص نشستیں بھی 8 سے بڑھ کر 9 ہو جائیں گی۔بلوچستان سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستیں 14 سے بڑھ کر 16 جبکہ خواتین کی مخصوص نشستیں 3 سے بڑھ کر4 ہو جائیں گی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی بھی ایک نشست میں اضافہ ہوگا جبکہ سندھ اور فاٹا کی نشستوں میں کوئی کمی بیشی نہیں کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں مردم شماری کی عبوری رپورٹ جلد جاری کرنے اور نئی حلقہ بندیاں کرنے کی منظوری بھی دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں