222

ایم پی ایزاسکیموں کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ڈو یلپمنٹ کمیٹی (DDC)کااجلاس

چترال (ڈیلی چترال نیوز) ایم پی ایزاسکیموں کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی (DDC)کااجلاس بدھ کے روزڈی سی کانفرنس ہاؒ ل میں ڈپٹی کمشنر چترال ارشادسدھیرکی زیرصدرات منعقدہواجس میں اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالااکرم،ڈسٹرکٹ افیسرفنانس حیات شاہ ،ڈی ڈی ایم اوفدالکریم کے علاوہ تمام متعلقہ محکمہ جات سربرہران اورنمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چترال نے زوردے کرکہاکہ تمام اسکیموں کے پیسے غریب عوام کے ٹیکسوں سے دئے جاتے ہیں لہذااِ امانت پیسوں کوصحیح طریقے سے خرچ کرکے ضائع ہونے سے بچایاجائے ۔لہذا کسی بھی اسکیم کوشروع کرنے سے پہلے اورمکمل ہونے کے بعدتصویری ثبوت انتظامیہ کو فراہم کئے جائے۔تاکہ صاف وشفاف طریقے سے ہرایک منصوبہ تکمیل کوپہنچے۔اس موقع پر بعض اسکیموں کی منظوری جبکہ بعض کے دستاوزات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے موخرکردیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں