180

حکومت نلتر کے عوام کیساتھ سوتیلا سلوک کررہی ہے، شیرباز قریشی

گلگ/ نیوز/پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکریڑی مالیات شیرباز قریشی نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ اس وقت نلتر کے عوام کیساتھ صوبائی حکومت سوتیلی ماں کا سلوک کر رہی ہے اس وقت نلتر کے عوام کو پرانا ریٹ دینے کی وجہ سے عوام نے کام روک دیا اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو بجلی کا بحران پیدا ہوگااور عوام مسائل کا شکار ہونگے حکومت پی ڈبلیو ڈی کے اندر بند بانٹ میں مصروف ہے پارٹنر شپ میں کام بانٹ دیا جاتا ہے جب کہ جب کہ دوسری طرف عوام اپنے زمنیوں کے حق سے بھی محروم ہیں اگر حکومت نے نلتر کے عوام کا مسئلہ حل نہیں کیا تو پاکستان پیپلز پارٹی نلتر کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں