280

وفاقی حکومت ٹماٹر،پیاز،اورآٹے کے بعدپیٹرویم کی قیمتوں میں ہوش ربااضافہ کرکے غریبوں کے پیٹھ میں چھراگھونپ دیا ہے؍چترال میں پی پی پی کااحتجاجی مظاہرہ

چترال (ڈیلی چترال نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمدحکیم ایڈوکیٹ،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری قاضی محمدفیصل،سینئررہنماایڈوکیٹ عالمزیب،صاحب جان ،عبدالرزاق دیگرسینکڑوں جیالوں نے اتوار کے روز پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے خلاف چترال پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور غریب کش مہنگائی نامنظور کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر مقرریں نے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت ٹماٹر،پیاز،اورآٹے کے بعدپیٹرویم کی قیمتوں میں ہوش ربااضافہ کرکے غریبوں کے پیٹھ میں چھراگھونپ دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کوایشین ٹائیگربنانے والے اورتبدیل کرنے والے غریبوں کے منہ سے نوالہ چھینے پراُترآئے ہیں اورپاکستان کے غریب عوام پرپٹرولیم بم نہ گرایاجائے۔اشیاء خوددونوش کی قیمتیں سستی کی جائیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اورصوبائی صدرانجینئرہمایوں خان نے ملک بھرسے وطن عزیزمیں غریب کش مہنگائی کے خلاف بھرپوراحتجاج کی ہدایت کی ہے اگرحکومت پٹرویم مصنوعات پرمہنگائی نہیں اُٹھایاگیاتوہم اپنااحتجاج جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہاکہ عالمی منڈی پٹرولیم قیمتوں پرکوئی اضافہ نہیں ہوچکاہے وفاقی حکومت پانامہ کیسس دیگرمقدمات پر عدالتوں کوسامنے کرکے بجائے غریب عوام پرمہنگائی کابم گرانے کی کوشش کررہے ہیں جس کوعوام کبھی بھی برداشت نہیں کریگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں