چترال (ڈیلی چترال نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمدحکیم ایڈوکیٹ،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری قاضی محمدفیصل،سینئررہنماایڈوکیٹ عالمزیب،صاحب جان ،عبدالرزاق دیگرسینکڑوں جیالوں نے اتوار کے روز پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے خلاف چترال پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور غریب کش مہنگائی نامنظور کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر مقرریں نے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت ٹماٹر،پیاز،اورآٹے کے بعدپیٹرویم کی قیمتوں میں ہوش ربااضافہ کرکے غریبوں کے پیٹھ میں چھراگھونپ دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کوایشین ٹائیگربنانے والے اورتبدیل کرنے والے غریبوں کے منہ سے نوالہ چھینے پراُترآئے ہیں اورپاکستان کے غریب عوام پرپٹرولیم بم نہ