303

چترال میں عمران خان آمد کے سلسلے کور کمیٹی کا مشاورتی اجلاس

دروش( جہانزیب سے) دروش میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رضیت با اللہ کے زیر صدارت عمرا ن کے دورہ چترال کے سلسلے میں ایک اہم مشاورتی اجلاس تحصیل دروش تحریک انصاف کے ورکروں اور کو ر کمیٹی کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں عمران کے دورہ چترال کو کامیاب بنانے کیلئے حکمتی عملی واضح کی گئی جس میں یونین کونسل عشریت ، شیشی کوہ،دروش و ن ، دروش ٹو کے نمائندوں نے شرکت کیں اور متفقہ طور پر یہ طے پایا کہ تحریک انصاف تحصیل دروش عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے دورہ چترال کے موقع پر بھر پور طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔جس کیلئے مختلف کمیٹوں کا قیام عمل میں لا یا گیا ۔ارشاد مکرر کو رابطہ برائے معززین تحصیل دروش ، فاروق علی شاہ برائے ٹرانسپورٹ ،حاجی گل نواز برائے شمولیتی پروگرام ،سمیع اللہ برائے کیمپ بازار دروش جبکہ ایڈور ٹائزینگ کی زمہ داری شاہ نواز کو سنوپ دی گئی۔اس طرح سوشل میڈیا کے زمہ داری عرفان اللہ ہمدرد ادا کرے گی جبکہ یہ تمام کمیٹیاں برائے راہ ست ضلعی رہنما پاکستان تحریک انصاف رضیت با اللہ کی قیادت میں اور مشاورت سے کام کریں گی۔ جبکہ یہ بھی طے پایا کہ دروش ون اور ٹو سے سب سے بڑا قافلہ رضیت با اللہ کی قیادت میں چترال روانہ ہوگا۔جس میں یونین کونسل عشریت اور یو سی شیشی کوہ کی ریلی بھی اکر مختلف مقامات پر شامل ہونگے۔ جبکہ اس سلسلے میں ویلج ناظمین کونسل تحصیل دروش کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس بھی ہوا جس میں تحصیل دروش کے تمام ناظمیں بمع کونسلرز اس اہم جلسے میں شرکت کریں گے اور لوگوں کی شرکت بھی یقینی بنائیں اس سے پہلے تجار یونین دروش اور ڈرائیور یونین دروش نے پہلے ہی سے جلسے میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اجلاس میں ایک مرتبہ پھر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک قائد عمران خان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے دروش کو تحصیل کا درجہ اور چترال کو دو اضلاع میں تقسیم کر کے انتظامی طو ر پر لوگوں کے مسائل کے حل میں اسانی پیدا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں