242

قائداعظم محمد علی جناح کی اکلوتی بیٹی دینا واڈیا 98 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

ممبئی(پاک نیوز ڈیسک) قائداعظم محمد علی جناح کی اکلوتی بیٹی دینا واڈیا 98 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ قائداعظم کی اکلوتی بیٹی دیناواڈیا15 اگست 1919 کوپیدا ہوئی تھیں۔ وہ قائداعظم اور رتی جناح کی بیٹی تھیں۔ انھوں نے قیام پاکستان سے قبل پارسی نوجوان سے شادی کی جس پر قائداعظم ان سے ناراض ہوگئے تھے۔ قیام پاکستان کے بعد انھوں نے بھارت میں رہنے کوترجیح دی۔ ان کےخاندان کے دیگر افراد بھی بھارت اور بیرون ملک مقیم ہیں۔ ان کے بیٹے نسلی واڈیا کاشمار بھارت کے اہم کاروباری شخصیات میں ہوتاہے۔دینا واڈیا ایک بار پاکستان آئیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2004 میں کرکٹ سیریز کے دوران انھوں نے پاکستان کا دورہ کیا۔ انھوں نے کراچی سمیت لاہور کے کئی مقامات کی سیر بھی کی تھی۔اطلاعات یہ ہیں کہ وہ قائد اعظم کی وفات کےبعد صرف ایک بار ہی پاکستان آئی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں