203

ڈرائیور یونین دروش کا عمران خان کے جلسے کے علاوہ دوسرے روٹز پر ٹرانسپورٹ معطل کر ینے کا فیصلہ۔

دروش (جہانزیب سے) ڈرائیور یونین دروش کا کل 8نومبر دروش ٹو چترال کے علاوہ دوسرے اضلاع کیلئے ٹرانسپورٹ معطل کر دینے کا فیصلہ کیا ڈرائیور یونین کے صدر حاجی اسفندیار خان، جنرل سیکرٹری فاروق علی شاہ، سابق صدر ممتاز علی جان، سابق صدر رحمن الدین ، جمال الدین ، فدا الرحمن وغیرہ کا ایک اہم اجلاس زیر صدار ت ضلعی رہنما پی ٹی آئی رضیت با اللہ ہوامنعقد۔ جس میں ڈرائیور یونین اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے درمیاں کامیاب مذکرات ہوئے۔جس میں یہ فیصلہ پایا کہ کل عمران خان جلسے میں ڈرائیور یونین بھر شرکت کرے گی اور 10 کے قریب گاڑیاں بھی بلا معاوضہ مہیا کرے گی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رضیت با اللہ نے کہا کہ کل 8 نومبرکا دن چترال کیلئے تاریخی ہے۔کیونکہ کل 70 سالوں کے بعد ضلع چترال کو انتظامی طور پر تقسیم کیا جارہا ہے جس سے اپر اور لوئیر چترال کو فائدہ ہوگا۔اس لئے اس اہم دن میں شرکت سب کیلئے ایک یادگاری دن ہوگا۔تقریب سے ناظم یونین کونسل دروش IIقسور اللہ قریشی نے بھی خطاب کیا اور بھر پور تعاؤں کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں