چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سرتاج احمد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور قائد پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا دورہ چترال اور اس ضلعے کو ترقی سے ہمکنار کرنے اور پسماندگی کو دور کرنے کے لئے متوقع اعلانات اس ضلعے کی تاریخ میں بہت ہی اہم اور دوررس اثرات کے حامل ہوں گے اور اس ناطے چترال چیمبر آف کامرس دوسرے تمام سول سوسائٹی تنظیموں کی طرف سے چترال کے عوام سے اس جلسہ عام میں پارٹی و ابستگیوں سے قطع نظر جوق درجوق شمولیت کی درخواست کی جاتی ہے۔ منگل کے روزچترال پریس کلب میں چیمبر کے دیگر عہدیداروں اتالیق حیدر علی شاہ، حاجی محمد خان، منظور احمد ،ممبرڈسٹرکٹ کونسل چترال شمشیرعلی حکیم مجیب اللہ، حاجی انذر گل، حاجی سلطان محمد خان اور دوسروں کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چترال کے عوام سیاسی طور پر بیدار اور باشعور ہیں اور اپنے مہمانوں کا استقبال تمام تر سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر کرتے آرہے ہیں اور اب وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور دوسرے مہمانوں کی استقبال کے لئے اپنی پلکیں بچھائے