296

کونسلر ذولیخا بی بی اور کونسلر ریحانہ خود اپنی مرضی سے اے این پی میں شامل ہوگئی تھی۔پارٹی میں شامل ہونے پر پارٹی رکنیت کارڈ بھی بناکر دیا گیا تھا

چترال(بشیر حسین آزاد)عوامی نیشنل پارٹی چترال کے ضلعی ترجمان رحمت علی نے ایک اخباری بیان میں گذشتہ روز دو کونسلروں کی پارٹی میں شامل ہونے اور بعد میں پارٹی میں شمولیت سے انکار کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی میں شامل ہونے والوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔روزانہ کی بنیاد پر درجنوں افراد اپنی مرضی اور خوشی سے خود اے این پی کے ضلعی سکرٹریٹ میں آکر پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔اس پارٹی میں شامل ہونے کے خواہان خواتین کی بھی کمی نہیں روازنہ کی بنیاد پر خواتین بھی پارٹی میں شامل ہورہی ہیں۔اسطرح کونسلر ذولیخا بی بی اور کونسلر ریحانہ خود اپنی مرضی سے ضلعی سکرٹیریٹ آکر پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔اور اُنہیں پارٹی میں شامل ہونے پر پارٹی رکنیت کارڈ بھی بناکر دیا گیا تھا۔بعد میں ہوسکتا ہے کسی وجہ سے پشمان ہوگئی ہونگی۔کیونکہ اے این پی کے پاس دینے کیلئے کوئی پراجیکٹ یا کوئی فنڈ یا بے نظیر کارڈ نہیں ہے۔اے این پی پارٹی میں آنے والوں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں کسی پر دباؤ ،زور زبردستی کرنا ہمارے پارٹی کے منشور میں نہیں۔اُنہوں نے کہا مذکورہ کونسلرز پر نہ کوئی زبردستی کی گئی اور نہ اُن کی فوٹو چوری چھپے کھنچی گئی تھی بلکہ وہ خود شمولتی پروگرام میں موجود تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں