244

غیرحاضریوں پر خیبر پختونخوا کے ڈاکٹروں سے 3 کروڑ کاٹ دیئے گئے

آزاد مانیٹرنگ یونٹ خیبرپختونخوا نے سال 2015 سے 2017 تک 1 ہزار 580 سرکاری ہسپتالوں اور طبی مراکز میں ہونے والی مانیٹرنگ کی رپورٹ جاری کردی ہے۔

مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق سال 2015 سے 2017 تک ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر 12 ہزار 27 ملازمین کے خلاف کاروائی کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر حاضر طبی عملے سے 3 کروڑ روپے کی کٹوتی کی گئی ہے جبکہ 31 اہلکاروں کی تنخواہیں بند کر دی گئیں اسی طرح 99 ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے، 23 ڈاکڑز اور اہلکار برطرف جبکہ 4 ہزار 61 ڈاکٹروں کو وارننگز جاری کئے گئے۔

آزاد مانیٹرنگ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بنیادی صحت کے مراکز میں مریضوں کو درپیش مشکلات اور مسائل کے کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں