چترال(نمائندہ ڈیلی چترال نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی عدلیہ نے پہلی مرتبہ قوم کو امید دی ہے کہ اب اس ملک میں طاقتور کا بھی احتساب ہوگا جبکہ اس سے پہلے صرف غریب لوگ گرفتار ہوتے اور طاقتور اسمبلیوں میں پہنچ جاتے اور یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ جب تک ملک میں عدالت کا نظام درست ہو تو قوم جڑی رہتی ہے اور اتنی مضبوط ہوتی ہے کہ ایٹم بم بھی اسے تباہ نہیں کرسکتی۔ ۔ بدھ کے روزپولو گراونڈ چترال میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے اپنی روئیے سے ثابت کردی ہے کہ انہیں ملک سے نہیں بلکہ دولت سے پیار ہے اور جب عدالت نے پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد لند ن میں خریدے گئے چار محلات کے لئے ذرائع کے بارے میں پوچھا تو اس نے عدالت کے ساتھ قوم اور پارلیمنٹ کو بھی جھوٹ بولا اور نااہل بن گئے اور آج ان کی جھوٹ کی حقیقت ایک ایک ہوکر عیاں ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اب پہلی بار ان کی جدوجہد کے نتیجے میں بڑے بڑے لوگ کرپشن میں دھر لئے گئے ہیں اور کوئی کرپٹ سیاستدان بچ نہیں نکلے گا اور اگلے سال کے انتخابات میں یہ قوم ان کرپٹ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دے گی۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم، ماحولیات، مالیات اور انتظامی اصلاحات وہ چار نکات ہوں گے جن پر پی ٹی آئی کی اگلی حکومت بھر پور توجہ دے گی جن کے ساتھ ملک کی ترقی وحوشحالی کا راز وابستہ ہے اور اب تک کسی حکومت نے ان پر توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتی اور تمام ترقی یافتہ ممالک نے سب سے پہلے اپنی تعلیمی نظام میں انقلابی تبدیلی لے آئی اور ماحولیات کو بھی صحیح خطوط پر استوار کئے بغیر کوئی ترقی ممکن نہیں ہے جوکہ ہمارے ظالم اور کرپٹ حکمرانوں کے ہاتھوں تباہ ہوکر رہ گئی اور یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ اس صوبے میں اے این پی اور ایم ایم اے کے دور حکومتوں میں مجموعی طور پر 200ارب روپے مالیت کے جنگل غیر