چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سائیکل لے کر سیاست میں آنے والے لینڈ کروزروں میں پھر رہے ہیں جوکہ اس ملک میں کرپٹ سیاسی نظام کا عکاس ہے جہاں چوروں اور لٹیروں کے ٹولے نے آزادی اور دیدہ دلیری سے ملک کو لوٹتے رہے ہیں اور یہ عمران خان نے جس نے ان چوروں اور لیٹروں کو پہلی مرتبہ للکارا ہے اور آنے والے الیکشن میں پختونخوا کے عوام نے عمران خان کا بھرپور ساتھ دینا ہے کیونکہ اس صوبے کے عوام نے تبدیلی کو خود محسوس کررہے ہیں جوکہ زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں ہے ۔ بدھ کے روز چترال پولوگراؤنڈ میں بہت بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تالیوں کی گونج میں ضلع چترال کو دو اضلاع میں تقسیم کرکے اپر چترال کو الگ ضلع کا درجہ دینے اور بونی کو اس کا ہیڈ کوارٹرز بنانے کا اعلان کیا اور کہاکہ 70سالوں سے عوام کا یہ دیرینہ مطالبہ پی ٹی آئی حکومت نے پورا کردیا ۔ وزیر اعلی نے نے کہا ۔ کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائد عمران خان کی قیادت میں چترال کے مسائل پر بھر پور توجہ دی ہے ۔ چائنا میں سی پیک کا منصوبہ منظور ہو چکا ہے ۔ چترال میں 1400میگاواٹ کے بجلی کے منصوبے جاری ہیں جو ایف ڈبلیو او اور چائنیز انجینئرز کے ذریعے مکمل ہوں گے ۔ انہوں نے کہا ، کہ ہم نے ریسکیو 1122کی منظوری دی ، جوڈیشل کمپلیکس تعمیر کرایا ۔ یونیورسٹی کی منظوری دی اور چترال کی تزئن و آرائش کیلئے 55کروڑ روپے دیے ۔ زلزلے اور سیلاب میں بھاری فنڈ متاثرین میں تقسیم کئے ۔ اور نوجوانوں کیلئے دروش چترال میں پلے گراؤنڈ تعمیر کئے جارہے ہیں ۔ وزیر اعلی نے چترال