چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سی پیک پراجیکٹ کے نتیجے میں چترال کا مستقبل زبردست روشن ہے کیونکہ یہاں انڈسٹری کو ترقی ملے گی جس میں ٹورزم کا شعبہ بھی شامل ہے اور اس کریڈٹ بھی پی ٹی آئی حکومت کو جاتی ہے جب ہم نے چین کے دورے کے موقع پر چترال کو اس پراجیکٹ کے ذریعے گلگت کے ساتھ لنک کرنے کا منصوبہ پیش کیا تھا۔ بدھ کے روز پولو گراونڈ میں جلسہ عام کے بعد چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر میں اپنے اعزاز میں دی گئی استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چترال ملک کے خوب صورت ترین