236

وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کی جانے والے کاموں کو سرِاہا ، اورچترال کی پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے فنڈز کی دستیابی کے لیے نے یقین دہانی کی

چترال (ڈیلی چترال نیوز)ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھرنے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک و دیگر متعلقہ افسران کوچترال میں ترقیاتی منصوبوں ، پاور پلانٹس اور دیگر اہم امور پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پروزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویزخٹک نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت صرف زبانی کلامی اعلانات نہیں کرتے بلکہ کنکریٹ فیصلہ کرکے اس کا اعلان کرتے ہیں اور پھر عمل کرکے دکھاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے سکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنائی ، معیار بلند کیا 70سال سے ناپید سہولیات دیں اور سب سے بڑھ کر پرائمری کی سطح پر انگلش میڈیم شروع کیا تاکہ غریب کا بچہ بھی امیر سے مقابلے کیلئے تیار ہو سکے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کی جانے والے کاموں کو سرِاہا گیا۔ اورچترال کی پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے فنڈز کی دستیابی کے لیے نے یقین دہانی کرائی ،اس موقع پرچترال پولیس کی کارکردگی کوبھی سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں