چترال (ڈیلی چترال نیوز) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن چترال نے ویلج ناظمین کی معاونت سیکلین اینڈ گرین چترال پراجیکٹ کے تحت ماحول کو پولی تھین بیگز کی الائشوں سے پاک رکھنے کے لئے عملی قدم اٹھائی ہے جس کا باقاعدہ افتتاح قائد تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے بدھ کے روز کرتے ہوئے اسے پورے ملک کے لئے قابل تقلید ماڈل قرار دیا تھا ۔ جمعرات کے روز صوبائی وزیر محمود خان ، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیرالاسلام، ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ اختر حیات خان گنڈا پور، ڈی۔ سی چترال ارشاد سودھر اور ڈی پی او چترال سید علی اکبر شاہ نے ایک خصوصی تقریب میں اس پراجیکٹ