352

ژوپویارخون پل چنددنوں کے اندرہرقسم کے ٹریفک کیلئے مکمل طورپربندہو نے کاخطرہ ہے؍ممبرتحصیل کونسل یارخون میرصاحب بیگ

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)ممبرتحصیل کونسل یوسی یارخون میرصاحب بیگ نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ وادی یارخون کو چترال کے دوسرے علاقوں سے ملانے والا ژوپوکے مقام پرواحدپل خستہ حالی کاشکارہوچکاہے اس پرفوری غورنہیں کیاگیاچنددنوں کے اندرہرقسم کے ٹریفک کیلئے مکمل طورپربندہو نے کاخطرہ ہے ۔،علاقے کے مکینوں نے اپنی جائزحق کے لئے منتخب نمائندوں کوباربارمطالبے کیں مگراس پرخاص پیش رفت نہیں ہوئی ۔zاپریارخون کے عوام ڈپٹی کمشنر چترال ارشادعلی سودھرسے اپیل کرتے ہیں کہ علاقے کی پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے متعلقہ ادارے کوژوپوپل کی تسلی بخش مرمت کے لئے سختی سے ہدایت کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ مرمت کاکام مزیدتاخیرکیاگیا تولوگوں کے نظامِ زندگی درہم برہم ہوجائے گادوسری ضرورت اشیاء کے ساتھ ساتھ اشیائے خوردونوش کی قلت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں