259

ضلعی سیرت کونسل کا اہم اجلاس کا بینہ تشکیل ،مولانا قاری عبدالحی صدر، مولانا شوکت علی جنرل سیکرٹری منتخب

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال )ضلعی سیرت کونسل چترال کا ایک اہم غیر معمولی اجلاس زیرصدارت چیئرمین حافظ نواز مدنی جامع مسجد چیوپل دنین چترال میں منعقد ہوا اجلاس میں سیرت کونسل کے اراکین اور چترال شہر سے تعلق رکھنے والے علماء و عمائدین نے شرکت کی ۔اجلاس میں سیرت کونسل کو مزید فعال بنانے کیلئے مختلف پہلوں پر غور کیا گیا اور نیا کابینہ بھی تشکیل دیا گیا جس کی مد ت 12 نومبر 2020 تک ہوگی جس کے مطابق سرپرست اعلیٰ مولانا فدا احمد سرپرست ،مولانا عبدالسلام، صدر مولانا قاری عبدالحی جنرل سکرٹری مولانا شوکت علی،سکرٹری اطلاعات مولانا عطاء الرحمان ،ناظم مالیات صلاح الدین مرکزی مبلغ سابق چیئرمین ضلعی زکاۃ کمیٹی قاضی حمید الرحمن ،نائب صدر مولانا جوھر الملک ،ڈپٹی جنرل سکرٹری ضیاء الحق مجاہد ،ڈپٹی سکرٹری اطلاعات رشید الحسن اور معاون سکرٹری اطلاعات مولانا شہزادامین منتخب ہوئے۔ اجلاس میں ربیع اول کے پروگرامات کو تحفظ ختم نبوت کا عنوان دینے کا اصولی فیصلہ ہوا جس کے مطابق چترال اور مضافات میں تحفظ ختم نبوت کنونشن منعقد ہونگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں