209

غیر سرکاری ادارے کی طرف سے چترال کے وکلاء کے لئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

چترال/گذشتہ روزشارپ پاکستان نے ICMCکی معاون اشتراک سے چترال کے وکلاء کیلئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کاانعقادکیا،پروگرام کاباقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔۔SHARPکے مقامی ٹیم کے لیڈر قاضی سجاد احمد ایڈوکیٹ نے شرکاء کو باضابطہ طورپر پروگرام میں شرکت کرنے پر خوش آمدید کہا۔SHARPکے صوبائی ڈائریکٹر یس میمونہ بتول خان نے SHARP کا جبکہ منصور خان ایڈوکیٹ نے ICMC کا مختصر اً تعارف پیش کیا۔اُنہوں نے تنظیمات کے قیام کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی۔ منصور خان ایڈوکیٹ نے انسانی حقوق اور پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے شرکاء کو بنیادی انسانی حقوق ،آئین پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ سے متعلق آرٹیکلز،بین الاقوامی قوانین اور معاہدات اور ان کے تحفظ کے لئے ریاست ودیگر اداروں کے کردار کو اُجاگر کیا۔SHARPکے کوہاٹ آفس فیلڈ منیجر غیاث الدین گیلانی نے مہاجرین کے حقوق کے تحفظ کے لئے بین الاقوامی کردار پر روشنی ڈالی ۔اُنہوں نے مہاجرین کے حقوق ،پاکستان میں مہاجرین بالخصوص افغان مہاجرن کی موجودہ صورتحال ، مہاجر کارڈ ، POR Cards سے متعلق مسائل وطریقہ کار،PCMکے دائرہ کار نیز مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی اور اس سے وابستہ VRCs کے طریقہ کار کے بارے میں شرکاء کو تفصیلاً بتایا ۔ میمونہ بتول خان نے وفاق کی جانب سے وقتاً فوقتاًمشتہر شدہ اعلامیہ جات کے متعلق شرکاء کو آگاہ کیا۔آخر میں شرکاء میں شرکتی سرٹیفیکٹس وسونیئرز تقسیم کئے گئے۔جبکہ سینئر ایڈمن آفیسرSHARP محمد تبریز نے نائب صدر ڈسٹرکٹ بار چترال محمد اسحاق کو اپنے ادارے کی طرف سے شیلڈ پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں