370

بریپ گاؤں کے مقدمہ قتل میں ملزم سیدشہاب عدالت کے روبرواپنی اقبالی بیان سے پھرگئے اورصحت جرم سے انکارکردیا

چترال (نامہ نگار)بریپ گاؤں کے مقدمہ قتل میں ملزم سیدشہاب عدالت کے روبرواپنی اقبالی بیان سے پھرگئے اورصحت جرم سے انکارکردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے پولیس حراست میں دوران تفتیش نہ صرف اسلم بیگ ولدپردوم بیگ سکنہ بریپ کوقتل کرنے کااقرارکیاتھابلکہ سول گواہان کی موجودگی میں جائے وقوعہ کی نشاندہی کی تھی اپنے اقبالی بیان میں ملزم اقرارکیاتھاکہ اس نے مقتول کی بیوی ذاکرہ کے ساتھ مل کرانہیں قتل کرنے کامنصوبہ بنایااوراس سال 4اپریل کی رات بیوی (ذاکرہ)کے ذریعے نشہ آورمشروب پلاکران کاگلہ گھونٹ کرقتل کردیاجسے ان کی بیوی نے ہارٹ اٹیک کارنگ دیاجس پران کی ناگہانی موت کی کوئی تفتیش نہیں ہوئی ۔گذشتہ 10اکتوبرکواس وقت مقتول کے گھروالوں کاشک یقین میں بدل گیاجب عدت پورے ہونے کے دن ذاکرہ نے سیدشہاب سے شادی کرلی جس پردونوں کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں