چترال ( محکم الدین ) چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری و چترال کمیونٹی ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے چیئرمین سرتاج احمد خان نے گذشتہ روز بونی میں اسماعیلی فرقے کے روحانی پیشوا ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان کی چترال تشریف آوری کے سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کروئی جنالی بونی کے مقام پر ہز ہائنس کے دیدار کیلئے تعمیر ہونے والے دیدار گاہ دیکھا ۔ جس میں نہایت زور شور سے کام جارہی ہے۔ انہوں نے عارضی کیمپ میں اسماعیلی کمیونٹی کے عمائدین پریذنٹ اسماعیلی لوکل کونسل امتیاز عالم ، الواعظ سلطان نگاہ انجنیئر محسن اور دیگر سے ملاقات کی ۔ اور منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان کی چترال آمد نہ صرف اسماعیلی کمیونٹی کیلئے خوشی کی نویدہے ۔ بلکہ تمام چترال کیلئے ایک خوشی کا پیغام ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کمیونٹی ڈویلپمنٹ نیٹ ورک ( CCDN) اپنی طرف سے ہر قسم کا تعاون پیش کرتا ہے ۔ اور خدمات انجام دے کر ہمیں مسرت ہوگی ۔ سرتاج احمد خان نے کہا ۔کہ ہز ہائنس کی آمد سے بڑے پیمانے پر کاروباری فوائد کے امکانات ہیں ۔ اس لئے ان فوائد کو بھی ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہیے ۔ اور چترال چیمبر آف کامرس اس میں کردار ادا کرے گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہز ہائی نس چترال کے مسائل سے بخوبی آگاہی رکھتے ہیں ۔ اس لئے یہ امید رکھی جا سکتی ہے ۔کہ اُن کی تشریف آوری سے علاقے میں تعمیر و ترقی کی مزید راہیں کُھل جائیں گی۔ سرتاج احمد خان نے ٹورزم کارپوریشن خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ۔کہ ہز ہائنس کے دیدار کیلئے پوری دُنیا سے آنے والے اُن کے پیرو کاروں کی رہنمائی کرنے اور اُن کو سہولیات دینے کیلئے خصوصی طور پر انتظامات کئے جائیں ۔ تاکہ زائرین کو سفر اور رہائش میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پریزیڈنٹ اسماعیلی لوکل کونسل امتیاز عالم نے کہا ۔ کہ اس قسم کے مواقع چترال میں بسنے والے کمیونٹیز کو قریب تر لانے میں اہم کردار ادا کرتے