361

لواری ٹنل کی تکمیل اور سی پیک روٹ کے بعد چترال میں آنے والے وقتوں میں بہت ہی کھٹن مقابلہ پیش آئے گا؍سرتاج احمدخان

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) چترال شہرکے ڈاک خانہ چوک میں کیپی چینو کے نام سے کانٹی نینٹل فوڈز کا اپنی نوعیت کا پہلا ریسٹوران کھل گئی جس میں پاکستانی ، چینی ، افغانی اور انگلش کھانے دستیاب ہوں گے۔ جمعرات کے روز ایک خصوصی تقریب میں ریسٹوران کا افتتاح چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سرتاج احمد خان اور چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے کیا جس میں مغززین شہر ، کاروباری طبقے اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں موجود تھے۔ ریسٹوران کے مالک الجاح میر جہاندار شاہ نے کہا ہے کہ چترال میں معیاری ریسٹوران کی کمی شدت سے محسوس کی جارہی تھی جس کے پیش نظرانہوں نے اس ریسٹوران کو قائم کرکے چترال میں ایک نئی روایت قائم کررہے ہیں۔ اس موقع پر چیمبر آف کامرس کے صدر سرتاج احمد خان نے کہاکہ چترال سے باہر کاروباری حضرات اگر الحاج جہاندار شاہ کی تقلید کرتے ہوئے چترال واپس آکر ہوٹل انڈسٹری میں سرمایہ کاری کریں تو ہم آنے والے مسابقتی دور میں باہر سے آنے والے سرمایہ کاروں کا مقابلہ کرسکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ لواری ٹنل کی تکمیل اور سی پیک روٹ کے بعد چترال میں آنے والے وقتوں میں بہت ہی کھٹن مقابلہ پیش آئے گا جس کے لئے ابھی سے تیاری نہ ہو تو ہماری بقا کو بھی خطرہ لاحق ہوگا۔ سرتاج احمد خان نے کہاکہ چترال میں ہوٹل اور ریسٹوران کی انڈسٹری میں بہت ہی گنجائش موجود ہے کیونکہ مارکیٹ میں گزشتہ کئی سالوں سے وسعت آرہی ہے اور ہمارے سرمایہ کاروں کو اس شعبے کی طرف خصوصی توجہ دینا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں