271

ہمدرد سینٹر لاہور میں نوائے چترال گروپ کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل مشاعرے کا انعقاد

لاہور (نمائندہ خصوصی)ہمدرد سینٹر لاہور میں نوائے چترال گروپ کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا ۔مشاعرہ کی مکمل انتظامات نوائے چترال لاہور کے بیورو چیف قاری وقار احمدچترالی نے کی ۔آل لاہور محفل مشاعرہ میں 35 شعراء کرام نے شرکت کی ۔مشاعرہ کے لئے طرح مصرع کا انتخاب چترال کے معروف شاعرہ فریدہ سلطانہ فری ؔ صاحبہ کے کلام سے لیا گیا تھا ’’ تان خوش انسانو کیا وت دی روخسین نو باک بیرائے‘‘ شعرائے کرام نے بہت ہی خوبصورت انداز میں اپنے کلام پیش کرکے داد وتحسین حاصل کئے ۔مشاعرہ کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا پہلے حصے میں طرحی اور دوسرے حصے میں غیر طرحی کلام پیش کئے گئے۔ پروگرام میں پشاور سے معروف شاعر ثناء اللہ ثنائی اور کھوار اہل قلم حلقہ پشاور کے جنرل سیکریٹری امیر الدین امیرؔ نے شرکت کی۔چترال سے انجمن ترقی کھوار چترال کے نائب صدر جناح الدین پروانہؔ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔محفل مشاعرہ میں لاہور سے معروف ادبی اور سماجی شخصیات قاری عبید اللہ ،مولانا مقرب شاہ ،قاری سعید الرحمن ثاقبؔ معروف صاحب دیوان شاعر مشہود شاہد ، قاری محمد ظفر چشتی ،معروف صاحب دیون شاعر ’’تودی بے وفا‘‘ کے مصنف گل نواز محسن ؔ ،چترال کے معروف شاعر اور سیاسی شخصیت عبد القادر آزادؔ کے علاوہ اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ معروف شاعر مشہود شاہد نے ’’ رہتا لاہور میں میرا دل چترال میں ہے ‘‘کے موضوع پر اردو زبان میں کلام پیش کر کے حاضرین سے داد حاصل کی ۔چترال کے معروف نعت خواں عمران الحق نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کرکے حاضرین کے دلوں کو عشق مصطفی سے منور کیا ۔پروگرام کے اخیر میں انجمن اہلسنت والجماعت لاہور یونٹ ،جمعیت طلباء اسلام لاہور یونٹ ،جمعیت طلباء عربیہ لاہور یونٹ کے سربرا ہان نے بھی مختصر خطاب کیا ۔اپنے مختصر خطاب میں چترال کی مثالی امن واشتی ، محبت و پیار ،اور بھائی چارہ کو فروغ دینے اور اپس میں بہتر تعلقات قائم رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ پروگرام میں اسٹیچ کے فرائض امیر الدین امیر ،قاری وقار احمد چترالی اور حافظ نصیر اللہ منصور نے انجام دئیے ۔نوائے چترال گروپ کے سربراہ حافظ نصیراللہ منصور نے لاہور میں اس سال کی پہلی شاندار پروگرام منعقد کرنے پر ادارے کے اراکین خصوصا ادارہ نوائے چترال لاہور کے بیوروچیف جناب قاری وقار احمد چترالی کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کلمات تشکر پیش کرتے ہوئے تمام مہمانوں اور حاضرین کا بھی شکریہ ادا کیا ۔پروگرام کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی لاہور جناب ذکراللہ مجاہد نے اپنے خطاب میں چترال اور چترالیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جماعت اسلامی چترالی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے کسی بھی قسم کے لاہور میں کوئی مسائل درپیش ہونے کی صورت میں جماعت اسلامی لاہور آپ کی بھر پور معاونت کریگی انھوں نے کہا کہ قاری وقار احمد چترالی چترال کا فخر ہے پوری دنیا سے لوگ ان کی تلاوت سنتے ہیں اور پاکستان کے بڑے بڑے قراء میں ان کا نام شامل ہے اور وقتا فوقتا ایسے شاندار پروگرام منعقد کرکے ہمیں اپس میں مل بیٹھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ پروگرام کے اخیر میں ادارہ نوائے چترال کی طرف سے مہمانوں کو ادارے کے شائع کردہ مطبوعات بطور ہدیہ پیش کیا گیا ۔چترال واسکٹ اینڈ کلچر سینٹر کے ارگنائزر چترال سے تعلق رکھے والے لاہو رکے معروف تاجر جناب اعظم زکی ؔ کی طرف سے تمام مہمانوں کو چترالی ٹوپی کا شاندار تحفہ پیش کیا گیا ۔پروگرام کے اخیر میں قاری وقار احمد چترالی اور اور حافظ نصیراللہ منصور نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔پروگرام شام پانچ بجے سے رات دس بجے تک جاری رہا قاری مقرب شاہ کی دعا کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں